سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے سوال اٹھاتے ہوئے
کہا ہے کہ 30 دسمبر کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی نقد نکالنےپر پابندی
کیوں جاری ہے۔مسٹر چدمبرم نے آج کئی ٹویٹ کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے سوال کئے کیا
ملک میں تمام اے ٹی ایم پوری طرح کام کر رہی ہیں اور دو جنوری سے کافی نقد
رقم کانظم ہے؟ دسمبر 30 کی ڈیڈ لائن گزر چکی ہے مگر اب بھی نقد رقم نکالنے
پر پابندی کیوں جاری ہے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان پر کہنوٹ
منسوخی سے کالے دھن پر روک
لگانے اور بدعنوانی سے لڑنے میں مدد ملے گی، پر
چٹکی لیتے ہوئے مسٹر چدمبرم نے کہا کیا اس کے بعد میڈیکل اور
انجینئرنگ کالجوں میں كمپٹیشن فیس کے نام پر کالے دھن کا مطالبہ نہیں ہوگا؟
کیا دو جنوری کے بعد سے رشوت لینے دینے پر مکمل روك لگ پائے گی
سینئر کانگریسی لیڈر کپل سبل نے نوٹ منسوخی کے معاملے پر مسٹر مودی کو
گھیرتے ہوئے کہا کہ انهوں نے اس عہدے کے وقار کو گرایا ہے اور ملک کے عوام
کا سر بھی جھک گیا ہے۔ مسٹر سبل نے کہا مودي جی، 50 دنوں کے وعدے کی آپ کے وقت کی حد گزر چکی ہے۔